اداکارہ شلپا شیٹھی کتنے سال کی ہو گئیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

Jun 08, 2022 | 11:01:AM
شلپا شیٹھی، فائل فوٹو
کیپشن: شلپا شیٹھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکارہ شلپا شیٹھی کی تصاویر سوشل  میڈیا پر وائرل گئیں۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے کمنٹ باکس میں اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کےمداحوں کی  جانب سے ساتھ شوبز انڈسٹری کی جانب سے اداکاروں کوسالگرہ کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔  اس سئے قبل بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی ںے اہم انکشاف کیا تھا۔

اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ان سے ہالی ووڈ کے ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اسے کرنے سے انکارکر دیاتھا،انکار اس وجہ یہ تھی کہ کیونکہ وہ اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں تھیں اور نہ وہ ممبئی چھوڑنا چاہتی تھیں۔

 واضح رہے کہ شلپا کی بالی ووڈ میں آخری فلم 2007 میں سامنے آئی تھی اور یہ فلمساز انوراگ باسو کی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ اور دھر میندر کے ساتھ فلم ’اپنے‘ تھا جس میں انھوں نے اداکاری کی تھی۔جبکہ اسی سال انھوں نے برطانوی رئیلیٹی ٹی وی سیریز سلیبریٹی بگ برادر سیزن فائیو میں حصہ لیا اور وہ بطور فاتح ابھر کر سامنے آئی تھیں۔

واضح رہے کہ ہندی فلموں میں کافی طویل عرصے سے نظر نہ آنے کے باوجود 46 سالہ شلپا کا کہنا ہے کہ انھیں اچھی آفرز ملتی ہیں جس میں کہ ہالی ووڈ کی پیشکش بھی شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    کوئٹہ :مسافر ویگن کھائی میں جا گری۔10افراد جاں بحق