کھائی میں گرنے والی وین کے تمام مسافر جاں بحق

Jun 08, 2022 | 10:51:AM
مسافر وین کھائی میں جا گری، فائل فوٹو
کیپشن: مسافر وین کھائی میں جا گری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 تک جا پہنچی ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کے مطابق حادثے میں 13 سالہ لڑکا زخمی بھی ہوا ہے، جس کی حالت نازک ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ راستہ دشوار ہونے کے باعث لاشیں اٹھانے میں مشکل پیش آرہی ہے، جس میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

قبل ازیں امدادی ٹیموں کا کہنا تھا کہ مسافر وین لورالائی سے ژوب جاری تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور اختر زئی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔

واقعہ میں زخمی مسافروں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اندوہناک حادثے میں صرف 13 سالہ لڑکا بچا ہے، جس کی حالت نازک ہے اور اسے فوری طبی امداد کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔ امدادی کاموں میں مدد کیلئے لیویز اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں۔

جائے وقوعہ سے ڈسٹرکٹ اسپتال 40 سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں لاشوں کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

گیارہ لاکھ اور 600 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلے اس ضلع میں دو تحصیل ہیں۔ قلعہ سیف اللہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 190 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:      ایک اور BJP رہنما توہین آمیز ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار