اوورلوڈبینڈکے گلوکار فرحاد ہمایوں انتقال کر گئے 

Jun 08, 2021 | 23:02:PM
اوورلوڈبینڈکے گلوکار فرحاد ہمایوں انتقال کر گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوور لوڈ بینڈکے مرکزی گلوکارفرحاد ہمایوں انتقال کر گئے۔
 فرحاد ہمایوں اوورلوڈبینڈکا بڑا اثاثے تھے اور ان کے انتقال پر بینڈانتہائی رنجیدہ ہے ،اوور لوڈ بینڈنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرحاد ہمایوں کے انتقال کی تصدیق کردی۔

فرحاد ہمایوں کے انتقال کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے بینڈنے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ فرحاد ہمایوں کی مغفرت کیلئے دعا کی جائے، بینڈکا مزید کہناتھا کہ ہم فرحاد ہمایوں کو یہ الفاظ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں ”میں نہیں جانتا میں یہاں سے کہاں جا رہا ہوں مگر میں وعدہ کرتا ہوں کہ وہ جگہ بور کرنے والی نہیں ہوگی “۔

تیمور رحمان نے ٹوئٹر پر اپنے کزن اور گلوکار فرحاد ہمایوں کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ فرحاد ایک قابل تعریف گلوکار اور آرٹسٹ تھا،اس کے چلے جانے کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔
یاد رہے کہ 2018 میں فرحاد نے برین ٹیومر کے بارے میں بتایاتھا تاہم ان کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔