منشیات کیس، سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میکگل کی ضمانت کی اپیل مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر Stuart MacGill کو منشیات سے متعلق مقدمے میں ایک اور قانونی دھچکا لگ گیا، جہاں عدالت نے ان کی سزا کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کو 2025 میں منشیات کی ڈیل سے متعلق مالی لین دین کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں ایک سال اور 10 ماہ کی سزا سنائی تھی تاہم سزا کو مشروط طور پر معطل کرتے ہوئے 495 گھنٹے کمیونٹی سروس انجام دینے کا حکم بھی دیا تھا۔
سابق کرکٹر نے سزا کے خلاف New South Wales Court of Criminal Appeal میں اپیل دائر کی، لیکن عدالت نے ان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھی۔
اسٹیورٹ میک گل کا مؤقف تھا کہ انہیں منشیات کی کسی بھی ڈیل یا اس سے متعلق مالی معاملات کا علم نہیں تھا تاہم عدالت نے ان کی اپیل منظور نہیں کی۔
واضح رہے کہ اسٹیورٹ میک گل نے 1998 سے 2008 کے دوران آسٹریلیا کی جانب سے 44 ٹیسٹ میچز کھیلے اور اپنی عمدہ لیگ اسپن بولنگ کے باعث بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاکروچ جنتا پارٹی کی سنی گئی،دہلی ہائی کورٹ نے حکم بھی دیدیا