خیبر پختونخوا ،خواتین کی2مخصوص خالی نشستوں کیلئیے کاغذات نامزدگی کل سے جمع ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین کی دو (2)مخصوص خالی نشستوں کیلئیے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ کل بروز بدھ مورخہ9 جولائی 2025 سے شروع ہوگا۔ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے کوٹے پر قومی اسمبلی میں خواتین کی دو) 2 (مخصوص نشستوں پر انتخابی شیڈول کے مطابق آج بروز منگل ریٹرننگ آفیسر، جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر، خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی نے پبلک نوٹس جاری کیا۔کل سے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا سلسلہ شروع ہوگا جو 10جولائی تک جاری رہیگا۔کا غذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر یعنی جوائینٹ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کے دفتر واقع شامی روڈ بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر 2 کے پاس دفتری اوقات کے دوران جمع کئے جاسکتے ہیں۔11جولائی کو امیدواروں کے نام شائع کئے جائینگے۔ 14جولائی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونیکے خلاف اپیلیں 17 جولائی تک جمع کئے جاسکیں گے۔ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 21 جولائی تک کیے جائینگے۔22 جولائی کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔امیدوار اپنے کاغذات 23 جولائی تک واپس لے سکیں گے۔24 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی۔ خواتین کی مخصوص نشست کے لئیے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ آفیسر کے پاس دفتری اوقات کے دوران 10 جولائی 2025 تک جمع کی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،سکول وین حادثے کا شکار ،ہسپتال لائے جانیوالے طلبا کی تعداد 40 ہوگئی