پاک نیوی، ایکسائز ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن، بڑی مقدار میں شراب ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاک بحریہ اور ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے تعاون سے گڈانی کے ساحلی علاقے میں انسداد منشیات کے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں شراب ضبط کر لی،ضبط شدہ شراب کی مالیت 350 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ کھیپ بین الاقوامی مقامات سے سمندر کے راستے پاکستان پہنچائی جا رہی تھی، ضبط شدہ شراب کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس (ساؤتھ زون بلوچستان) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس آپریشن کا کامیاب انعقاد پاک بحریہ کی سمندری نگرانی، پیشہ ورانہ مہارت اور سمندر میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ