صدر آزاد جموں و کشمیر سے  چوہدری جاوید اقبال کی ملاقات،میرپور کے عوامی مسائل پر گفتگو

Jul 08, 2025 | 17:28:PM
صدر آزاد جموں و کشمیر سے  چوہدری جاوید اقبال کی ملاقات،میرپور کے عوامی مسائل پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو میرپور کے عوام کے مسائل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کو بتایا کہ میرپور کے عوام کے مسائل حل کرانے کے لئے میں خود ذاتی طور پر دلچسپی لوں گا اور میرپور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری جاوید اقبال کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ