وزراعلیٰ کا لاہور میں شیر کے حملے سے زخمی بچے، خاتون کیلئے مالی امداد کا اعلان

Jul 08, 2025 | 00:29:AM
وزراعلیٰ کا لاہور میں شیر کے حملے سے زخمی بچے، خاتون کیلئے مالی امداد کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  جوہر ٹاؤن لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی بچوں اور خاتون کے لئے  پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی بھی مقام پر غیر قانونی طور پر جنگلی حیات رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں غیر قانونی شیر رکھنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن  کیا گیا۔

لاہور اور گوجرانوالہ سمیت 22 مقامات پر چھاپوں کے دوران  8 غیر قانونی طور پر رکھے شیر برآمد  کیے گئے ، بلالائسنس شیر پالنے پر 5 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جنگلی جانور رکھنے والوں کی رجسٹریشن کے لئے خصوصی  وائلڈ لائف ایپ پر 584 جنگلی شیر اور ٹائیگر کی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا فیصلہ