بھارتی فوجی نے بیوی اور 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا

Jul 08, 2023 | 23:40:PM
بھارتی فوجی نے بیوی اور 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا
کیپشن: آگ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں فوجی اہلکار نے بیوی اور 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی کی جانب سے بیوی اور بیٹے کو زندہ جلانے کا واقعہ ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں پیش آیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے،علم ہونے پر ہمانشو نے اپنی 35 سالہ بیوی اور 2 ماہ کے بیٹے کو زندہ جلا دیا۔ بھارتی فوجی راجھستان میں تعینات تھا اور چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا، ملزم بیوی اور بیٹے کو نذر آتش کرنے کے بعد فرار ہوگیا،حکام کے مطابق خاتون اور ان کے بیٹے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بھارتی فوجی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، بھارتی فوجی کی بیوی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ جہیز کا بھی مطالبہ کرتا رہتا تھا اوراکثر جھگڑا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا