عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا

Jul 08, 2023 | 17:55:PM
عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوکر 1925 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ، پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، ایک تولہ سونا 200 روپے کمی سے 2 لاکھ 8 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 172 روپے کمی سے 1 لاکھ 78 ہزار 498 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2480 روپے پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی ہمت جواب دے گئی، بڑی استدعا کر دی