سابق بھارتی کپتان دھونی کی کتوں کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل

Jul 08, 2023 | 23:24:PM
سابق بھارتی کپتان دھونی کی کتوں کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اپنی سالگرہ کا کیک کتوں کے ساتھ کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر جدید کرکٹ میں بہترین فنشر سمجھے جانے والےسابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی  نے جمعہ کو اپنی 42 ویں سالگرہ منائی،  ان کے خاص دن پر کرکٹ برادری نے سوشل میڈیا پر ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سالگرہ پر خوب مبارکباد دی۔

سابق بھارتی کپتان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’آپ سب کی پرجوش مبارکباد کا بہت شکریہ، میں نے اپنی سالگرہ پر کیا کیا اس کی ایک جھلک‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے گیمنگ فیسٹیول کا آغاز

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ان کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے انہوں نے اپنی سالگرہ کے کیک پر لگی ہوئی موم بتی جلائی، پھر انہوں نے اس موم بتی کو پھونک سے بجھایا، پھر انہوں نے چھری پکڑ کر کیک کاٹنا شروع کر دیا، ان کے اس سارے عمل کے دوران ان کے 4 پالتوں کتے جن میں سے 2 سفید ، ایک ہلکے بھورے جبکہ ایک کالے رنگ کا ہے ان کو بڑے صبر سے دیکھتے رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by M S Dhoni (@mahi7781)

کیک کاٹنے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے کیک کا ایک ایک ٹکڑا اپنے چاروں کتوں کو کھلایا پھر ایک ٹکڑا خود کھایا۔ اس کے بعد انہوں نے پھر کیک کا ایک ایک ٹکڑا کاٹ کر اپنے کتوں کو کھلایا پھر ایک خود کھایا۔

دھونی کی سالگرہ پر لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دھونی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’’اپنے ہیلی کپٹر شاٹ کی طرح تم بھی ہمیشہ اونچے اڑتے رہو، جنم دن مبارک ایم ایس‘‘۔

دھونی کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہی لاکھوں صارفین نے ویڈیو کو دیکھ کر لائکس دیئے، کمنٹس کیے اور شیئرز بھی کیے۔ ان کی ویڈیو پر صارفین کے تبصروں کا انبار لگ گیا اور طرح طرح کی تعریفیں اور تنقید کی گئی۔