بھارت:اعلیٰ پولیس افسر نے خود کشی کر لی

Jul 08, 2023 | 13:18:PM
بھارت:اعلیٰ پولیس افسر نے خود کشی کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمباتور میں تعینات ڈی آئی جی پولیس نے خود کشی کر لی۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈی آئی جی کوئمباتور رینج وجے کمار نے بعدمقامی وقت کے مطابق صبح پونے 7بجے اپنے دفتر کے باہر اپنے پرسنل سکیورٹی آفیسر کے پستول سے خود کو گولی مارلی،

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے کوئمباتور میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس افسر وجےکمار قبل ازیں کانچی پورم، کڈالور، ناگا پٹی نام اور ترووارور اضلاع میں بطور ایس پی تعینات رہ چکےتھے۔

ان کے ساتھیوں کے مطابق وہ گزشتہ چند ہفتوں سے شدید ڈپریشن کا شکار تھے جس سے ان کی نیند متاثر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی