سعودی  خاتون ریسر نے برٹش ایف 3 چیمپئن شپ میں بڑےبڑوں کو دھو ل چٹادی

Jul 08, 2021 | 20:58:PM
سعودی  خاتون ریسر نے برٹش ایف 3 چیمپئن شپ میں بڑےبڑوں کو دھو ل چٹادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)کار ریسنگ میں حصہ لینے والی پہلی سعودی خاتون ریما جفالی نے بی ڈی آر سی برٹش ایف 3 چیمپئن شپ کے حالیہ راؤنڈ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

سعو دی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اواخر میں سلور اسٹون میں اپنے پہلے ایونٹ میں ڈگلس موٹر اسپورٹ کی ڈرائیور ریما جفالی، بی ڈی آر سی برٹش ایف 3 چیمپئن شپ 2021 کے حالیہ راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریما جفالی نے کہا کہ ’میرے لیے چوتھے نمبر پر آنا تھوڑا حیران کن تھا، حیرت انگیز بات یہ کہ ایسا بہت جلدی ہوا لیکن یہ تجربہ بہت حوصلہ افزا تھا۔لائن کو پار کرتے ہوئے میں بہت زیادہ پرجوش اور خوش تھی، میں بس اپنی ٹیم کو خوش کرنا  اور ان کی تمام محنت کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتی تھی۔ اس کے علاوہ ایک سکون کا احساس بھی پیدا ہوا تھا کہ جھے میری انتھک محنت کا صلہ ملا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت مثبت تھا اور میں جانتی تھی کہ میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گی اور میں یہ ریس میں دکھانا چاہ رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی تر کی سے نئی ہنی مون ویڈیوز وا ئرل