نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کے مسائل حل کرینگے، مریم نواز

Jul 08, 2021 | 18:22:PM
نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کے مسائل حل کرینگے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ کشمیریوں کے دکھوں کو ختم ہوناہے،نوازشریف کی قیادت میں کشمیریوں کے مسائل حل کریں گے۔
مریم نواز نے آزاد کشمیر کے دورے پر چھتر کلاس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری رگوں میں کشمیری ماں باپ کا خون ہے،میراباپ اورمیری ماں کشمیری ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ کشمیریوں سے دکھ دردبانٹیں گے، کشمیریوں کے دکھوں نے ایک دن ختم ہوناہے، سرحدکے دونوں اطراف کے کشمیری متحدہیں، مریم نواز نے کہاکہ باربار مسیج آرہاتھا مریم بی بی کشمیر کب آرہی ہو،میں12سے 13دن کشمیریوں کے ساتھ گزاروں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی صورت افغان جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: وزیر داخلہ
لیگی رہنما نے کہاکہ جانتی ہوں کشمیریوں کو آج نوازشریف بہت یاد آرہے ہیں،سرحد کے دونوں اطراف کے کشمیری ایک ہیں، کشمیر کا بیٹا نوازشریف کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑے گا۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ کہتے ہیں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، ان کی تقریر نوازشریف کے بغیر ادھوری ہوتی ہے،اتنے خوفزدہ ہیں نوازشریف سے بات شروع اورختم کرتے ہیں۔
نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ نوازشریف نے مجھے فون کر کے کہا کشمیر جاو¿ تمہیں کشمیریوں سے کوئی خطرہ نہیں، مسلم لیگ ن آج چٹان بن کر کھڑی ہے، کشمیریوں کاالیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وعدہ کرو اپنا ووٹ چوری نہیں ہونے دوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وائرس بہت بڑا خطرہ ،کورونا صورتحال خراب ہوئی توپھر پابندیاں لگانی پڑیں گی، وزیراعظم عمران خان