بھارتی وائرس بہت بڑا خطرہ ،کورونا صورتحال خراب ہوئی توپھر پابندیاں لگانی پڑیں گی، وزیراعظم عمران خان

Jul 08, 2021 | 17:47:PM
بھارتی وائرس بہت بڑا خطرہ ،کورونا صورتحال خراب ہوئی توپھر پابندیاں لگانی پڑیں گی، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے بچ سکتے ہیں ،پاکستان سمیت دنیا کیلئے بڑا مسئلہ بھارت سے پھیلنے والا وائرس ہے،صورتحال خراب ہوئی تو پھرپابندیاں لگانی پڑیں گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وباکی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں ،اس وقت بھارتی قسم کا وائرس بہت بڑا خطرہ بنا ہوا ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ دنیا میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جس نے کورونا میں بہتراقدامات کئے ،پاکستان واحد ملک تھا جس نے رمضان میں اپنی مساجد کھولی رکھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری یونیورسٹی ملازمین کو سپیشل الاونس نہ دینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کیلئے بڑا مسئلہ بھارت سے پھیلنے والا وائرس ہے ،بھارتی قسم کے وائرس سے انڈونیشیا اوربنگلہ دیش میں بری صورتحال ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کورونا کی چوتھی لہر سے اپنے ملک کو بچانا ہے ،ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے بچ سکتے ہیں ،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آئی اب پھر اضافہ ہو گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ عید آرہی ہے سب ماسک پہنیں،قربانی شہرسے باہر کرنے کی کوشش کریں ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام نے ثابت کیاکہ وہ اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ،صورتحال خراب ہوئی تو پھرپابندیاں لگانی پڑیں گی ،ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے بچ سکتے ہیں ،کورونا کی چوتھی لہر سے نکل گئے تو اپنے ملک کو تباہی سے بچا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ