پاکستان کسی صورت افغان جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: وزیر داخلہ 

Jul 08, 2021 | 18:05:PM
پاکستان کسی صورت افغان جنگ کا حصہ نہیں بنے گا: وزیر داخلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،اپنی سرزمین کوکسی کیخلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے12 ویں کورکی سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکی افواج کے انخلاکے بعد کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ، پاکستان کی پالیسی بہت واضح ہے کہ افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں،انہوں نے کہاکہ ہم کسی صورت افغانستان میں جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،اپنی سرزمین کوکسی کیخلاف استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری یونیورسٹی ملازمین کو سپیشل الاونس نہ دینے کا فیصلہ
شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان نے فیٹف کے 26 نکات پر عملدرآمد کیا لیکن سیاسی طور پر متنازعہ بنایا جا رہا ہے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاکی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے،ہم خطے میں تبدیلیوں سے متعلق حالات کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وائرس بہت بڑا خطرہ ،کورونا صورتحال خراب ہوئی توپھر پابندیاں لگانی پڑیں گی، وزیراعظم عمران خان