ٹک ٹاک پاکستان میں نئی سرگرمیوں کو دیکھنے کا پسندیدہ اور ترجیحی پلیٹ فارم بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹک ٹاک پاکستان میں نئی سماجی سرگرمیوں کو دیکھنے کا پسندیدہ اور ترجیحی پلیٹ فارم بن گیا۔ تمام پرانے سوشل میڈیا پلیٹ فارم اس شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم سے پیچھے رہے گئے۔
تازہ ترین تحقیق کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کا سرچ فیچر کانٹینٹ دریافت کرنے کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے لاکھوں افرادنئی سوچ دریافت کرنے، عملی مہارتیں سیکھنے، تحریک حاصل کرنے اور اسی طرح کے دیگرکانٹینٹ سے وابستہ ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم کا رخ کرتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم اس لئے بھی زیادہ مقبول ہے کہ یہ عوام کی ثقافت، زبان اور روزمرہ زندگی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
حالیہ تحقیق میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ اب ٹک ٹاک کو ایک ’ویڈیو فرسٹ‘ سرچ انجن کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور خاص طور پر اُس وقت جب وہ معلومات کو بصری انداز میں اور تیزی سے سمجھنا چاہتے ہیں۔ لوگ اس پلیٹ فارم پر ایسی مختصر ویڈیوز سرچ کرتے ہیں جو معلومات کو فی الفور انداز میں دکھاتی، سمجھاتی اور سیاق و سباق کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔
خواہ امتحان کی تیاری ہو، سفر کی منصوبہ بندی، تازہ خبروں تک رسائی یا کسی نئی مہارت کا حصول۔ یہ رجحان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ لوگ اب مستند، کری ایٹرزکی جانب سے ،ویڈیو کے ذریعے،پیش کی گئی وضاحتوں کو ترجیح دیتے ہیں جو قابلِ تعلق، عملی اور سمجھنے میں آسان ہوتی ہیں۔
پاکستان میں ٹک ٹاک محض ایک تفریحی پلیٹ فارم سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔ ٹک ٹاک اپنے سرچ فیچر کے ساتھ تجسس اور حقیقی زندگی میں کارآمد معلومات پر مبنی ایک متحرک اور بصری دریافت کا تجربہ بن گیا ہے۔
گزشتہ ایک برس کے دوران اس خطے میں تعلیم، ثقافت، کھانوں، سفر، حُسن، طرز زندگی، خبروں اور روزمرہ کے ”ہاؤ ٹو(How-To) “ لمحات سے متعلق سرچ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اب لوگ سیکھنے، سمجھنے اور جُڑنے کے لیے ٹک ٹاک کا رخ کر رہے ہیں۔
اندرونی تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی حقیقی دنیا سے تعلق رکھنے والے سوالات کے جوابات پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے سرچ کر رہی ہے۔
گزشتہ ایک برس کے دوران پاکستان میں متعدد مقبول کانٹینٹ سے متعلق ہیش ٹیگز کی سرچ میں نمایاں اضافہ ہوا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پلیٹ فارم کو دریافت کے ایک ذریعہ کے طور پر زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
TravelTok# سے منسلک سرچ میں 53فیصد اضافہ ہوا، جبکہ #FoodTok کی سرچ میں 52فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ #StudyTok کی سرچ میں 60فیصد اضافہ ہوا اور FitnessTok# میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو سال بہ سال کی بنیاد پر66فیصدتک پہنچ گیا۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین اپنی دلچسپیوں اور تجسس سے ہم آہنگ کانٹینٹ سرچ کرنے کے لیے تیزی سے ٹک ٹاک سے رجوع کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: پنجگور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے آپریشن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ دہشتگرد گرفتار
اس حوالے سے ٹک ٹاک میں جنوبی ایشیا کے کانٹینٹ آپریشنز لیڈ، عمیس نوید کا کہنا ہے:”پاکستان میں ہماری کمیونٹی ٹک ٹاک کے سرچ فیچر کو ایک قدرتی نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جب وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی شے کس طرح کام کرتی ہے، کسی موضوع کو تیزی سے سمجھنا چاہتے ہیں، یا حقیقی لوگوں سے متاثر ہونا چاہتے ہیں۔جو شے ٹک ٹاک کو منفرد بناتی ہے وہ اس کی کمیونٹی کی مستند نوعیت ہے۔ یہاں موجود کانٹینٹ انسانی، عملی اور حقیقی تجربات پر مبنی محسوس ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سرچ صرف معلومات سرچ کرنے کی جگہ نہیں بلکہ اُن نقطۂ نظر سے جُڑنے کا ذریعہ بن جاتی ہے جن پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔“
محفوظ دریافت کو فروغ دینا: ٹک ٹاک کے سرچ میں حفاظتی اقدامات
ٹک ٹاک سرچ کا دائرہ جس طرح وسیع ہو رہا ہے، پلیٹ فارم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کیا ہے کہ صارفین اس پروڈکٹ کو محفوظ اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کر سکیں۔
ٹک ٹاک کے سرچ انٹروینشنز فعال اِِن ایپ تجربات ہیں جو اُُس وقت ظاہر ہوتے ہیں جب صارفین حساس یا زیادہ خطرے والے موضوعات سرچ کرتے ہیں، اور انہیں معتبر، معاون اور مستند وسائل کی جانب رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
سوال یا سرچ کی نوعیت کے مطابق، ان اقدامات میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
ذہنی صحت میں معاونت، جس میں مقامی ہیلپ لائنیں اور بہبود کے وسائل
بحران میں رہنمائی، جیسا کہ قدرتی آفات یا تیزی سے بدلتے ہوئے ہنگامی حالات میں۔
غلط معلومات کے بارے میں ہدایات، جو قابل اعتماد ذرائع سے تصدیق کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
ہراسمنٹ، تشدد یا عوامی تحفظ جیسے حساس مسائل کے بارے میں آگاہی کی فراہمی۔
پاکستان میں، ٹک ٹاک نے امنگ پاکستان (Umang Pakistan) جیسے مقامی اداروں کے ساتھ شراکت کی ہے، جس سے کمزور لمحات میں ثقافتی اور لسانی طور پر متعلقہ مدد تک براہ راست رسائی ممکن ہوئی ہے۔
انتخابات، آفات کے ردعمل اور تنازعہ سے متعلق موضوعات کے حوالے سے اضافی ذرائع استعمال کیے گئے ہیں تاکہ صارفین کو ذمہ دارانہ اور سیاق و سباق کے مطابق درست معلومات حاصل کی جا سکیں۔
اس موضوع پر ٹک ٹاک میں جنوبی ایشیا کی ریجنل ٹرسٹ اینڈ سیفٹی لیڈ، اسما انجم کہتی ہیں: سرچ کے حوالے سے ہمارا نقطۂ نظر بنیادی طور پر سیفٹی بائی ڈیزائن پر مبنی ہے۔سرچ انٹروینشنز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ جب کوئی مدد سرچ کرے یا کسی حساس موضوع کا سامنا کرے، تو اسے بہبود، درستگی اور سماجی ذمہ داری پر مبنی رہنمائی فراہم کی جائے۔“
جنوبی ایشیا میں سرچ کا مستقبل
دریافت کی غرض سے ٹک ٹاک کے استعمال کرنے میں اضافہ خطے میں ایک اہم رجحان کی عکاسی کرتا ہے: لوگ معلومات کو بصری، سادہ اور مستند انداز میں حاصل کرنا چاہتے ہیں خواہ نئی دلچسپیاں دریافت کرنا ہو، امتحان کی تیاری ہو، سفر کی ترغیب، کرکٹ پر ہونے والے بات چیت کوفالو کرنا، یا عملی زندگی کی مہارتیں سیکھنا، ٹک ٹاک ایک ایسا مقام بن چکا ہے جہاں صارفین اپنے زبان بولنے والے اور اپنی کمیونٹی کی عکاسی کرنے والے قابلِ تعلق کری ایٹرز سے وابستہ محسوس کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک جنوبی ایشیا میں اپنی پروڈکٹ کی جدت، حفاظتی ڈھانچے اور مقامی شراکتوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے، سرچ پلیٹ فارم پر کانٹینٹ دریافت کرنے، علم میں اضافہ کرنے اور معنی خیز روابط قائم کرنے کے طریقے کا ایک مرکزی حصہ بنا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیئے: سہیل آفریدی کو کراچی میں کہاں جلسہ کرنے کی اجازت ملی؟ پیپلز پارٹی کا رویہ سامنے آگیا