برطانیہ میں سردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند، بچے گھروں میں قید

Jan 08, 2026 | 21:20:PM
برطانیہ میں سردی کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند، بچے گھروں میں قید
کیپشن: برفباری کے بعد کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث ملک بھر میں سینکڑوں تعلیمی ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بچے گھروں میں قید ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ والدین چھٹیوں کے بعد بھی اپنے کام کاج کیلئے معمولات زندگی نارمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مسلسل برفباری اور درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے والدین اور دیکھ بھال کرنیوالے اداروں سمیت اسکول انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تعلیمی اداروں میں صورتحال سے آگاہی کیلئے والدین اپنے اپنے طریقے سے اپ ڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔ ای میل، ٹیکسٹ، مخصوص ایپ یا کسی اور ذرائع سمیت اسکولز اپنی ویب سائٹس پر بھی حالات سے والدین کو اپ ڈیٹ کریں گے۔

مقامی کونسلوں کی طرف سے ان کے علاقوں میں سکولوں کی بندش کی فہرستیں بھی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں، جیسے گزشتہ روز نارتھ یارکشائر کونسل کی طرف سے پچاس سکولو ں کی بندش سے آگاہی دی گئی۔

ریڈیو سٹیشن سمیت ذرائع ابلاغ کو بھی استعمال کیا جائیگا، خراب موسمی حالات کے باعث ہیڈ ٹیچر کو سکول کی بندش کا اختیار سونپا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکارہ عابدہ پروین کا انتقال ؟ بیٹی نے اہم بیان جاری کردیا