مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

Jan 08, 2024 | 20:27:PM
مراد سعید کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: مراد سعید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ خان)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی اپیل پر سماعت ہوئی،مراد سعید کی جانب سے سہیل سلطان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس نعیم انور نے فیصلہ محفوظ کرلیا،جو کل فیصلہ سنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللہ کے کاغذات پی کے 8 کیلئے منظور کرلئے گئے جبکہ مراد سعید کے کاغذات حلقہ این اے تھری اور این اے فور پر مسترد کئے گئے تھے،مراد سعید کے والد کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی