مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور

Jan 08, 2024 | 09:54:AM
مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مالدیپ اور بھارت کے تعلقات سردمہری کا شکار ہو گئے،مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہو گیا۔

پڑوسی ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت بھارت کا پرانا وطیرہ ہے،مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو مودی سرکار کی مالدیپ میں مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے،صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے بھارت کے دورے کی روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ ترکی کا کیا۔

محمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو متنوع اور نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کیا،صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے مالی سے تمام ہندوستانی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دیا، محمد معیزو کا کہنا تھا کہ  پارلیمانی منظوری کے بغیر غیر ملکی فوجیوں کی مالدیپ میں تعیناتی آئین کے منافی اور بین الاقوامی قدروں کے خلاف ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  محمد معیزو نے بھارتی فوج کی موجودگی کو ملکی استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا، محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ کے اندورنی معاملات میں مداخلت سے واضح طور پر متنبہ کیا، مالدیپ کی جانب سے بھارت کو یہ کھلی بغاوت اور براہ راست نشانہ بنانے کا پیغام ہے۔