امیرمقام کے قافلے کی  گاڑی کھائی میں جاگری، تمام افراد محفوظ

Jan 08, 2021 | 13:20:PM
امیرمقام کے قافلے کی  گاڑی کھائی میں جاگری، تمام افراد محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر انجنیئرامیرمقام کے قافلے میں شامل گاڑی شانگلہ کے پھسل کر کھائی میں جا گری تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر مقام کے قافلے میں شامل گاڑی کے کھائی میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد کو بچا لیا گیا۔ مسلم لیگی رہنما امیر مقام دوسری گاڑی میں سوار تھے ، انہوں نے فوری طور پرساتھیوں کی مدد سے حادثے کا شکار گاڑی میں سوار افراد کو  بحفاظت باہر نکالا۔