خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق,2 زخمی

Feb 08, 2026 | 21:13:PM
خضدار:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق,2 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

  پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والا ایک تاجر بھی شامل ہے،ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے جاں بحق تاجر کی شناخت ملو مل کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

 پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر دو افراد کی شناخت عبدالرشید اور عبدالصبور کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد پکنک منانے ہڑنبو ڈیم گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور؛بسنت کے تہوار کے موقع پر چرخی کا استعمال کرنے والے2 افراد گرفتار