لاہور؛بسنت کے تہوار پر چرخی کا استعمال کرنے والے2 افراد گرفتار

Feb 08, 2026 | 21:10:PM
لاہور؛بسنت کے تہوار پر چرخی کا استعمال کرنے والے2 افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں افتخار رامے)لاہور میں بسنت کے تہوار کے موقع پر چرخی کا استعمال کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 
وزیراعلی پنجاب مریم  نواز نے ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے کہ بسنت کے موقع  پر چرخی کا استعمال منع ہے ورنہ آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ، یہ پابندی پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ سخت حفاظتی ضابطوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد پتنگ بازی کو محفوظ بنانا اور حادثات (جیسے کٹنے، گرنے یا بجلی کے تاروں سے ٹکراؤ) سے بچانا ہے،اہم ضابطے جو حکومت نے جاری کیے ہیں:صرف 9 دھاگوں پر مشتمل کاٹن (کپاس) کی ڈور (پنا) کے استعمال کی اجازت ہے۔
چرخی، دھاتی تار، تندی، کیمیکل/شیشہ لگی مانجھا، نائیلون/پلاسٹک ڈور، بلٹ پروف میٹریل اور دیگر خطرناک اشیاء کا استعمال سختی سے منع ہے۔

بسنت کے موقع پرتمام سامان QR کوڈ والا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے،خلاف ورزی پر قید (3 سے 7 سال تک)، جرمانہ (لاکھوں روپے تک) اور سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

باقی  پنجاب میں پتنگ بازی اب بھی ممنوع ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز، پنجاب پولیس اور محکمہ داخلہ کی جانب سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ صرف منظور شدہ سامان استعمال کریں تاکہ تہوار خوشگوار اور محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ملتان سلطان ٹیم کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہو گی