بسنت منانے کیلئے سیالکوٹ سےآنیوالانوجوان چھت سے گرکرجاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری)لاہورمیں لوئر مال بلال گنج کے علاقے میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نوجوان بسنت کی دوسری رات پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرا ،اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی جو سیالکوٹ سے بسنت منانے کیلئے لاہور آیا ہوا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کاوقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھادیا
پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے۔