وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کاوقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھادیا

Feb 08, 2026 | 15:45:PM
 وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کاوقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھادیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کاوقت کل صبح پانچ بجے تک بڑھادیا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے گھٹنے ٹیک دئیے، پی سی بی کو راضی کرنے کیلئے بے تاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمزید کہاکہ براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں اور تمام ہدایات پر عمل کریں، آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں ۔