مسئلہ فلسطین کا آزاد و خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں: طاہر محمود اشرفی

Feb 08, 2025 | 15:52:PM
مسئلہ فلسطین کا آزاد و خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں: طاہر محمود اشرفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالمِ اسلام کے ردِعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں،غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل اور امریکا کو نہیں دیا جا سکتا، غزہ نے 1 سال میں 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن 1 انچ نہیں چھوڑا،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری ہو رہی ہے، فوج اور قوم پاکستان کے استحکام کے لیے ایک ہیں۔