این اے 67 حافظ آباد، آزاد امیدوار انیقہ مہدی آگے، سائرہ افضل تارڑ دوسرے نمبر پر

Feb 08, 2024 | 21:48:PM
این اے 67 حافظ آباد، آزاد امیدوار انیقہ مہدی آگے، سائرہ افضل تارڑ دوسرے نمبر پر
کیپشن: سائرہ افضل تارڑ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات 2024ء میں پولنگ بند ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 حافظ آباد کے 619 میں سے 46 پولنگ اسٹیشنز سے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار انیقہ مہدی حسن بھٹی 19714 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سائرہ افضل تارڑ 15597 ووٹ لیکر اب تک دوسرے نمبر پر ہیں۔

(اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں، یہ اعداد و شمار مکمل نہیں ہیں)