این اے 76 نارووال، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

Feb 08, 2024 | 18:21:PM
این اے 76 نارووال، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عام انتخابات 2024ء کا پولنگ کا وقت ختم ہونے پر پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 76 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے۔

5 پولنگ اسٹیشنز سے حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 1689 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار جاوید صفدر کاہلوں 1167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسی طرح تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار جہانزیب بخاری 469 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔