24 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف ،پولیس افسر کو 36 سال قید  کی سزا سنا دی گئی

Feb 08, 2023 | 21:50:PM
24 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف ،پولیس افسر کو 36 سال قید  کی سزا سنا دی گئی
کیپشن: خواتین سے زیادتی کرنیوالا ملزم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں میٹ پولیس افسر کو 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے اعتراف اور دیگر 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی عدالت نے میٹ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 36 سال قید کی سزا سنائی ہے جس میں انھیں لازمی 30 سال جیل میں گزارنا ہوں گے جب کہ 6 سال پیرول پر رہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ پولیس افسر ڈیوڈ کیرک کو 2021 میں جنسی جرائم کی شکایتیں ملنے پر برطرف کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا،تفتیش کے دوران میٹ پولیس افسر نے 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور 85 خواتین کے ساتھ جنسی استحصال کا اعتراف کیا تھا، عدالت میں 10 سے زائد متاثرہ خواتین نے پولیس افسر کے خلاف گواہی دی تھی۔ڈیوڈ کیرک میٹ پولیس میں شمولیت سے قبل فوج میں بھی رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرپٹرولیم کی دھمکی کسی کام نہ آئی،پٹرولیم مصنوعات کی مزیدقلت