وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخواء کو اسی ہفتے تبدیل کرنے کا فیصلہ

Feb 08, 2023 | 15:18:PM
وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخواء کو اسی ہفتے تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: آئی جی پولیس خیبر پختونخواء معظم جاہ انصاری (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری کے بعد اب آئی جی خیبرپختونخواء کو اسی ہفتے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تبدییلی کا نوٹیفکیشن دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس نئی تقرری کیلئے خیبرپختونخواء سے تعلق رکھنے والے تین پولیس آفسیرز کے نام  زیر غور اور تینوں  کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسٹبلشمنٹ ڈویژن سے آئی جی خیبرپختونخواء کیلئے تین پولیس افسران کے نام مانگےگئے ہیں۔ ان میں ڈی آئی جی اختر حیات گنڈا پور، سعید وزیر اور صلاح الدین محسود کے نام شامل ہیں۔

صلاح الدین محسود پہلے بھی آئی جی خیبرپختونخواء رہ چکے ہیں جبکہ سعید وزیر اس وقت آئی جی گلگت بلستستان ہیں۔ اس کے علاوہ اختر حیات گنڈا پور خیبرپختونخواء میں ڈی آئی جی کے عہدے کی مختلف پوزیشنز پر کام کرچکے ہیں۔