ٹھٹھرتی سردی میں پٹھان کا جادو ،شاہ رخ خان نےبھی جھوم اٹھے

Feb 08, 2023 | 12:15:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ٹھٹھرتی سردی میں پٹھان کا جادو ،شاہ رخ خان نےبھی جھوم اٹھے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سپر اسٹار شاہ رخ خان کی تازہ ترین ریلیز ہونے والی فلم پٹھان آئے روز کسی نا کسی وجہ سے توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہے فلم کا جنون ہر روز بڑھتا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر شاہ رخ خان نےایک ویڈیو ری ٹویٹ کی ہے جس میں ، جرمنی کے سرد موسم میں ایس آر کے کے مداحوں کی فلم کے ہٹ گانے ’جھوم جو پٹھان‘ پر رقص کرتے ہوئےویڈیو بنائی اور اسے کنگ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کر دیا۔


ان کی بہترین کوآرڈینیشن، ہکس اسٹپ اور جوش کے ساتھ رقص نے  شاہ رخ خان کو بھی حیران کر دیا، جس وجہ سے اُنہوں نے اس ویڈیو شیئر کیااور جواب دیا، "اوہ ہاں جرمنی.. سردی میں رقص کرنے کا شکریہ۔"

 واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے مداح چار سال کے وقفے کے بعد انہیں بڑے پردے پر دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے۔ فلم ہر روز ریکارڈز کے بعد ریکارڈ توڑ رہی ہے اور بھارتی باکس آفس پر مجموعی طور پر 438.4 کروڑ روپے کر چکی ہے،اس شاندار کامیابی پرکنگ خان اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کنگ خان کے ایک اور مداح نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “@aimsrk جرمنی بھی آپ کے ساتھ ڈانس کر رہا ہے۔ مائنس ڈگری سیلسیس میں۔ مجھے امید ہے کہ آپ دوبارہ کبھی تشریف لائیں گے۔"

ویڈیوشیئر ہونے کے بعد، ویڈیو کو متعدد لائکس اور کمنٹس کے ساتھ 58.4K سے زیادہ  صارفین دیکھ چکے ہیں ۔ؤیڈیو میں، دیکھاسکتا ہیں کہ نوجوان SRK کے مداحوں کا ایک گروپ ہٹ گانا کے ہکس سٹیپ پررقص کیا ہے۔

ویڈیو میں پٹھان کے تبصرے سے مغلوب ہو کر، فین اکاؤنٹ نے دوبارہ لکھا، "@iamsrk کا جواب۔ میں اب خوشی سے مر سکتا ہوں۔"

یاد رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی، شاہ رخ خان  کی فلم پٹھان 100 سے زائد ممالک میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس کے کئی ریکارڈ ز بھی توڑ چکی ہے۔