لکی مروت: پولیس اور سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشتگرد ہلاک

Feb 08, 2023 | 08:20:AM
لکی مروت میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشتگرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لکی مروت میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 دہشتگرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد ٹانک کی طرف دہشتگرد کاروائی کے لیے جا رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکار شہید کیے تھے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان 25 منٹ تک مقابلہ جاری رہا۔ کوئیک رسپانس فورس کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔