حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد بہت جلد لائینگے۔۔ شاہد خاقان عباسی

Feb 08, 2022 | 11:57:AM
حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جلد لائینگے
کیپشن: شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی  کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضرور لائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نےعوام کومہنگائی کےسیلاب تلےتباہ کردیا۔یہی رفتاررہی توحکومت کرپشن میں دنیاکی نمبرون حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ غیرقانونی مشیراحتساب اپنےاثاثےعوام کےسامنےلائیں۔اداروں کےافسران قانون کےدائرےمیں رہیں۔ افسران کوجواستثنیٰ حاصل ہےوہ ایک آرڈیننس کی مارہے۔سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتاہے۔ نیب کاکام ہاوسنگ سوسائٹیز کو چلانا ہے تو اس کام پر لگادیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

انہوں نے کہا کہ نیب سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا کام کیوں کرتاہے؟نام نہاداحتساب کےنظام کاآج چوتھاسال ہے۔

لیگی رہنما نے مزید کہاکہ کیسزکی حقیقت عوام کےسامنےرکھیں گے۔ن لیگ کی حکومت کےمنصوبوں میں کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ آج کون سامحکمہ ہےجہاں کرپشن نہیں،ایک لمبی فہرست ہے۔