موسم کیسا رہیگا۔۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Feb 08, 2022 | 09:09:AM
ہلکی بارشیں اور برفباری محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
کیپشن: موسم کیسا رہیگا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہلکی بارش ،مری اور گلیات میں بارش کیساتھ برف باری جبکہ پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہلکی بارش جبکہ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کی توقع ہے ،شام یا رات کے دوران لاہور، گوجرانوالہ،سرگودھا،جوہرآباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ،میانوالی،بھکر،لیہ،ملتان، ڈی جی خان،ساہیوال،اوکاڑہ اور خطہ پوٹھوہار میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

 دیر ،چترال ، سو ات ، کوہستان ، ایبٹ اآباد،مالاکنڈ ،کوہاٹ اور وزیرستان میں ہلکی با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کا ساتھ ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

کراچی ،دادو اور گردوانواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کوئٹہ،ژوب،زیارت،بارکھان اورگردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔