میٹرک اور انٹر پاس کرنیوالے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

Feb 07, 2022 | 15:10:PM
میٹرک اور انٹر امتحانات میں 60 فیصدنمبر لینے والے طلبا کیلئے خوشخبری
کیپشن: میٹرک انٹر املتحانات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ نےہونہار طلبا  کو کروڑوں روپے کے سکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

 2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 60 فیصد نمبرز حاصل کرنیوالے طلبا  درخواستیں جمع کروانے کے اہل ہونگے۔یتیم طلبا ، گریڈ ایک سے چار کے سرکاری ملازمین کے بچے اور ایسے سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 23 ہزار سے کم ہے، کے بچے وظائف کے اہل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل داخلوں سے محروم طلباء کیلئے بڑی خوشخبری

  خصوصی اور اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچے بھی اپلائی کر سکیں گے۔ درخواستیں31 مارچ تک پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کے آفس میں جمع کروائی جا سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس ۔۔عدالت نے ملزم کو بڑا ریلیف دیدیا
2021 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان دینے والے سرکاری ونجی سکولز کے طلبا 31 مارچ تک درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔