کہاں شدید سردی ،کہاں مطلع ابرآلود رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداور خشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔تاہم بالائی علاقوں میں شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ادھرپشاور،صوابی،مردان، چارسدہ ،نوشہرہ ،ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر سموگ /دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔سیالکوٹ،نارووال، لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،گجرات، جہلم،ساہیوال،ملتان،خانیوال، لیہ،کوٹ ادو اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر دوسری بار دلہا بننے کو تیار، دلہنیا کون؟جانیے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداور خشک جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان۔شام/رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ، گلگت،بابوسر منفی06 ، ا سکردومنفی04 بگروٹ،گوپس منفی 03اور قلات میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں مزید 5سال کا اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری