اے جے کے بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دلوانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،وزیر خزانہ آزادکشمیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ و چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرز آزاد کشمیر بینک چودھری قاسم مجید نے کہا ہے کہ آج اے جے کے بینک کی پہلی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی ہے جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اے جے کے بینک کو شیڈول بینک کا درجہ دلوانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، شیڈول بینک کیلئے دو بنیادی شرائط پوری کرنے کی کوشش جاری ہے۔
چودھری قاسم مجید کاکہناتھا کہ جدید بینکنگ سافٹ ویئر کا ایگریمنٹ فائنل بڑے پاکستانی بینکس کے معیار کے مطابق ہوں گے، شیڈول بینک کیلئے 10 ارب روپے ایکویٹی درکار تھی،حکومت نے ابتدائی 2.9 ارب روپے کی منظوری دے دی بقایا رقم بھی جلد منتقل ہوگی،آئندہ 2 سے 3 دن میں فنڈز اے جے کے بینک اکاؤنٹ میں شفٹ کر دیئے جائیں گے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز چودھری قاسم مجید کاکہناتھا کہ شیڈول درجہ کیلئے تمام تقاضوں کی تکمیل آخری مراحل میں ہے،کشمیر کونسل کی بلڈنگ آزاد کشمیر حکومت کو منتقل ہونی ہے اس کو بینک کے دفتر کیلئے استعمال کریں گے، کشمیر کونسل کی تمام جائیدادیں آزاد حکومت کو منتقل ہو چکی ہیں۔
چودھری قاسم مجید نے کہاکہ اسلام آباد میں سابق کشمیر کونسل کی بلڈنگ کو بینک کی ضروریات کے تحت نوٹیفائی کیا جائے گا، بلڈنگ کی سمری شیئر کر رہے ہیں تمام ریکوائرمنٹس مکمل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:18سے20 دسمبر کے دوران بارشیں،موسمیاتی تجزیہ کارنے بڑی خوشخبری سنا دی