پیدائش کے 6 دن بعد ہی بچی کے دانت نکل آئے

Dec 08, 2025 | 15:36:PM
پیدائش کے 6 دن بعد ہی بچی کے دانت نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شارجہ میں پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے، ڈاکٹرز نے اسے نایاب کیس قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہرا عبد الرحمٰن کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے، بچی صحت مند ہے۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ اسے’ولادی دانت‘ کہتے ہیں جو پیدائش کے فوراً بعد یا چند دن میں ظاہر ہوتے ہیں۔

دوسری جانب بچی کے والد کا کہنا تھا کہ یہ منظر دیکھ کر میں بہت خوش اور حیران رہ گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہرا کی صحت کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈاکٹروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بچی خوش اور صحت مند ہے۔

مزید پڑھیں:ایران : نمائش میں پیش روبوٹس اصلی انسان نکلے