ایران : نمائش میں پیش روبوٹس اصلی انسان نکلے

Dec 08, 2025 | 12:07:PM
ایران : نمائش میں پیش روبوٹس اصلی انسان نکلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران میں کش اینوکس ٹیک ایکسپو 2025 منعقد کیا گئی جس میں “advanced humanoid robots” کے نام سے دو روبوٹ پیش کیے گئے۔ 

لیکن بعد ازاں یہ ثابت ہوا کہ وہ روبوٹس نہیں بلکہ اداکار تھے یعنی دو انسان جنہوں نے مخصوص لباس زیب تن اور میک اپ کیا ہوا تھا۔ 

ویڈیوز اور فوٹیج میں واضح تھا کہ "روبوٹس" انسان کی طرح سانس لے رہے تھے، پلکیں جھپک رہی تھے اور جلد پر داغ یا دانے واضح تھے جو مشینوں میں ممکن نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:چور نے پولیس سے بچنے کے لیے ’’سونے کا انڈا‘‘ نگل لیا

تاہم یہ “روبوٹس” کسی ریاستی یا تحقیقی ادارے کی پیش کش نہیں تھے بلکہ ایک نجی کمپنی کی مارکیٹنگ یا تشہیری پرفارمنس تھی۔

یعنی یہ نمائش حقیقتاً اس زمرے میں نہیں آتی کہ ایران نے روبوٹ مشینیں تیار کی ہیں بلکہ ایک ڈرامائی ڈسپلے تھا،جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انسانوں کو ‘روبوٹ’ بنا کر پیش کیا۔ 

سوشل میڈیا اور تکنیکی حلقوں میں اس واقعے کو شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا، بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ ٹیک سنگ میل نہیں بلکہ ایک دھوکا تھا۔

لوگوں نے اسے ٹیکنالوجی کے نام پر تشہیر اور سائنسدانوں کی نمائندگی کے دعوے کے خلاف قرار دیا۔