قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری22 سال بعد گرفتار

Dec 08, 2025 | 14:55:PM
قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری22 سال بعد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش کی بنا پر باپ اور بیٹے سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج تھا، جس کا مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کر رہا تھا۔

کیماڑی اور بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران ناگوری عرف اقبال کو گرفتار کیا، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:چور نے پولیس سے بچنے کے لیے ’’سونے کا انڈا‘‘ نگل لیا