مجھےنعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمٰن قمر

Dec 08, 2025 | 10:48:AM
مجھےنعمان اعجاز سے نفرت ہے: خلیل الرحمٰن قمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے نعمان اعجاز اور ماہرہ خان سے متعلق کھل کراپنے تاثرات بیان کردیئے۔
ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ انڈسٹری کے کئی فنکاروں سے میرے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں، میں بس اس سے نفرت کرتا ہوں اور ہمیشہ نفرت کروں گا، یہ صرف اختلافِ رائے یا ناراضی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک واضح اور شدید ناپسندیدگی ہے، جسے میں چھپانا نہیں چاہتا۔
گفتگو کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تنازع پر بھی روشنی ڈالی اورکہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کے ساتھ میرا تعلق ہمیشہ احترام اور دوستی پر مبنی رہا، لیکن میں اُن الفاظ کو معاف نہیں کر سکتا جو ماہرہ نے میرے خلاف استعمال کیے تھے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے امید ظاہر کی کہ شاید ایک دن میں اُن الفاظ کو معاف کر سکوں، مگر فی الحال وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت 30 کروڑ کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
واضح رہے کہ ان دونوں کے درمیان تلخی اُس وقت بڑھی جب ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ہونے والی بحث پر اپنا ردعمل دیا تھا۔