خیبرپختونخوا میں ان ہاؤس تبدیلی،شیر افضل مروت نےبڑی پیشگوئی کردی 

Dec 08, 2025 | 09:11:AM
خیبرپختونخوا میں ان ہاؤس تبدیلی،شیر افضل مروت نےبڑی پیشگوئی کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگتے ہی ان ہاؤس تبدیلی کی پیشگوئی کر دی۔

 ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ  35 ایم پی ایز نے علی امین گنڈا پور کو استعفا نہ دینے کا مشورہ دیا تھا، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا، مقتدرہ سے پی ٹی آئی کی سیٹلمنٹ نہیں ہوسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب توبہ کر لے تو بھی معافی ملنا مشکل ہے، سہیل آفریدی کو اسلام آباد پر چڑھائی کیلئے لایا گیا، تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے پاس مفاہمت کا مینڈیٹ نہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا وار، اہم شخصیت بارے افسوسناک خبر آگئی

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہزاد اکبر نے تو میرے خلاف بھی کیس کیا تھا، یہ لوگ بیرون ملک بیٹھ کر پی ٹی آئی کو بدنام کر رہے ہیں، یہ لوگ باہر بیٹھ کر پیسے کما رہے ہیں، پی ٹی آئی نے بیرون ملک سوشل میڈیا چلانے والوں کو کبھی اون نہیں کیا۔