خشک سردی یا بارش؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Dec 08, 2023 | 19:00:PM
خشک سردی یا بارش؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیا ت نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کی پیشگوئی کردی تاہم پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ہفتہ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم خیبرپختونخواے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گر دو نواح میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردو نواح میں سرد رہے گا،صبح اور رات کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق  بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی جوڑ توڑ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے شہباز شریف اور جہانگیر ترین میں اہم ملاقات

رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 7،استور میں منفی 4 ، گلگت میں منفی 3 اور ہنزہ میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پشاور 4 ، لاہور اور ملتان 9 سینٹی گریڈ، فیصل آباد 8 سینٹی گریڈ  جبکہ مری میں ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔