سیاسی جوڑ توڑ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے شہباز شریف اور جہانگیر ترین میں اہم ملاقات

Dec 08, 2023 | 18:12:PM
سیاسی جوڑ توڑ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے شہباز شریف اور جہانگیر ترین میں اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد پارٹیوں کی جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔
 مسلم لیگ ن کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور رابطے جاری  ہیں ، ایم کیو ایم کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ  کے بعد اب کوشش استحکام پاکستان پارٹی کو رام کرنے کی ہے ، اسی تناظر میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن چیف جہانگیر ترین اور عون چوہدری کی شہباز شریف سے ملاقات  ہوئی،شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے مابین 45 منٹ تک ملاقات ہوئی ،آئندہ انتخابات کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 جبکہ پنجاب کی 25 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات چیت ہوئی ،مسلم لیگ ن کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد اور کور کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کا اہم مہرہ کھسک گیا 

دوسری جانب صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے امیدواروں کے انٹرویو ہوئے ہیں جہاں اختلاف تھا اسے بیٹھ کر سب کمیٹی تشکیل دیدی ہے مظفر گڑھ ، لیہ ، کوٹ ادو کے معاملات حل کئے جا رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان سے بھی مضبوط و فاتح امیدوار سامنے لا رہی ہے، 

ن لیگ ڈیرہ غازی پندرہ قومی و تیس صوبائی سیٹوں سے جیتیں گے،  چودہ پندرہ دسمبر تک ٹکٹیں فائنل کر لیں گے لیکن پیشی نوازشریف کے باعث سولہ دسمبر تک حل کرلیں گے۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نام مکمل ہیں شیڈول کے ساتھ ہی امیدواروں کو فائنل کر لیں گے،دہشت گردی کے خطرات تو ہیں اس کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کئے جا سکتے، فورسز کی ذمہ داری ہے دہشت گردی کا قلع قمع کریں لوگوں کو تحفظ کریں، الیکشن شیڈول کا اعلان پندرہ سولہ دسمبر تک ہو جائے تو بہتر ہوگا، اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے انہیں چاہئیے وہ عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں، اگر کسی نے جرم کیا مقدمہ میں گرفتار کیا جا رہا ہے تو لیول پلینگ فیلڈ کا کوئی جواز نہیں ، بلاول بھٹو کو پتہ ہے ٹک ٹاک اور گیٹ نمبر چار کی سیاست کون کرتا رہا، الیکشن الائنس کسی سے نہیں کررہے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے، جو چھپا ہوا یا دبا ہوا ہے تو کوئی خطرہ نہیں ہوگا تو کہوں گا دھڑے کا ووٹ ہوتاہے ہر حلقے میں کلئیر ہے کہیں ابہام نہیں ہے ۔

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان ن لیگ سوئپ کررہی جیتنے جا رہی ہے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ ہے ووٹ ادھر ادھر سے نکلے گا، الیکشن مہم میں دس دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی، پاکستان مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرنے جا رہی ہے پنجاب سے سو سے زائد سیٹیں جیتیں گے، ملک جن حالات میں گھرا ہوا ہے قومی حکومت بنے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، اکیس اکتوبر کو مینار پاکستان پر کہا گیا چالیس سال کیُ سیاست کا نچوڑ ہے کہ سب مل کر چلیں گے تب ہی بحران سے باہر نکال سکیں گے۔