دلہا کا دلہن کو منہ دکھائی میں انوکھا تحفہ ،سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا

Dec 08, 2022 | 23:47:PM
سوشل میڈیا، کم وقت، شہرت حاصل، لوگوں کی توجہ کا مرکز،
کیپشن: دلہا اور دلہن گدھے کے بچے کو پیار کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر شخص کم وقت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے ایسی ایسی حرکتیں کرتا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں، سوشل میڈیا پر سینکڑوں ایسی مثالیں موجود ہیں۔
ایسی ہی ایک حرکت دلہا نے شادی پر اپنی دلہن کو منہ دکھائی پر انوکھا تحفہ دیکر رقم کردی،جی ہاں! دلہے نے شادی کے دن اپنی دلہن کو گدھا تحفے میں دےدیا جس پر دلہن نے غیرمتوقع ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف گدھے کے بچہ کوگود میں لے لیا بلکہ پیار بھی کیا۔
ازلان شاہ نے وریشہ جاوید کو شادی کا تحفہ دےکر نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا ،شادی میں گدھے کا بچے کا تحفہ سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ:تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان