موٹرسائیکل سواروں کیلئے سائیڈ ویو مررز لازم؛آگاہی مہم شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عابد چوہدری)موٹرسائیکل سواروں کےلئے سائیڈ ویو مررز لازم قراردیتے ہوئے آگاہی مہم شروع کردی گئی۔
سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے مال روڈ پر سائیڈ ویوو مررز تقسیم کیے،اس موقع پرسی ٹی او لاہور نے تمام سرکل افسران کو موٹر سائیکل سواروں کو بریفنگ اور ایجوکیشن دینے کی ہدایت کردی۔
سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے اس موقع پر کہاکہ محفوظ ڈرائیونگ کےلئے موٹر سائیکل سوار سائیڈ ویو مررز لازمی استعمال کریں،لاہور میں 82 لاکھ رجسٹرڈ وہیکلز میں 61 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان،سعودی عرب اور ترکی کا دفاعی معاہدہ؛ خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
سی ٹی اولاہورنے کہاکہ موٹرسائیکل سواروں کو محفوظ بنانے کیلئے سخت ناگزیر اقدامات اٹھائے جائیں گے، سائیڈ ویو مررز لین تبدیل کرتے وقت پیچھے آنے والی ٹریفک پر نظر رکھنے میں مددگار ہیں۔