شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات،وزیراعظم سےانکے  کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت

Aug 08, 2025 | 21:09:PM
شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات،وزیراعظم سےانکے  کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  کی ملاقات،بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

وزیراعظم سے ملاقات کےموقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے،بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ ، وزیر مملکت برائے غذائی تحفظ و تحقیق ملک رشید احمد صدیقی وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو ،رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رحمت العالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے 5 ارکان تعینات،خورشید ندیم چیئرمین مقرر