شہباز شریف دور میں ہسپتالوں میں رائج کئے گئے نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے خاتمے کی تیاری

Aug 08, 2025 | 19:04:PM
شہباز شریف دور میں ہسپتالوں میں رائج کئے گئے نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے خاتمے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)محکمہ صحت پنجاب  کی افسر شاہی کا ایک اور کمال  سامنے آ گیا،شہباز شریف دور میں رائج کیا گیا نیو مینجمنٹ سٹرکچر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں 2017 میں نیو مینجمنٹ سٹرکچر متعارف کروایا گیا ۔کلرک اور غیر مستند طبی عملے کی جگہ ڈگری کے حامل افراد کو تعینات کیا گیا ۔نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے تحت 7 نان کلینیکل اور 13 نان کلینیکل اسامیوں پر تقرری کی گئی۔ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں ایڈمن افسر ، ہیومن ریسورس افسر پروکیورمنٹ افسر تعینات کئے گئے ۔ہسپتالوں میں کوالٹی کنٹرول، لا  اور فنانس افسر لگائے گئے تاکہ انتظامی ڈھانچہ مستحکم ہوسکے ۔کلینیکل پوسٹوں پر ٹیکنالوجسٹس ، فزیوتھراپسٹ کی سیٹوں پر بی ایس آنرز ڈگری کے حامل نوجوان بھرتی کئے گئے ۔ تاہم نیو مینجمنٹ سٹرکچر کو 30 جون کے بعد توسیع نہیں دی گئی ۔
ذرائع  کا کہنا ہے کہ سات برسوں سے چلنے والے نیو مینجمنٹ سٹرکچر کے خاتمے کی تیاری ہورہی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی افسر شاہی شہباز شریف دور کی اصلاحات کے خاتمے کی خواہاں  ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ون ڈے بھی چھوڑ رہے ہیں ؟ ایک تصویر نے پنڈورا باکس کھول دیا