بنوں میں آپریشن ، کئی افراد گرفتار ، خارجیوں اور سہولت کاروں کے گھر مسمار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا، آپریشن میں 2 خارجیوں اور سہولت کاروں کے گھر گرا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں: ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانا تھا ،پاک فوج اور پولیس دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اہل علاقہ نے آپریشن کو علاقے کے امن کیلئے اہم قرار دیدیا۔