خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات، استعفیٰ کی خبروں  کو مسترد کر دیا

Aug 08, 2025 | 12:30:PM
 خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات، استعفیٰ کی خبروں  کو مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی  ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

  تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیر دفاع نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

نواز شریف نے کہا   کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں، ہم دونوں نے مشکل اور آسان وقت ایک ساتھ کاٹا ہے۔

خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ ملک جب بھی مشکلات کا شکار ہوا ہے تو نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے اس کو سہارا دیا ہے۔کل بھی ملک کو ڈیفالٹ سے نکالنے کے قربانیاں دیں آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:200   یونٹس والے  بجلی صارفین کی سنی گئی، حکومت نے  بڑی خوشخبری سنا دی

 اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا  ۔

  وفاقی وزیر دفاع  خواجہ آصف نے  اپنے استعفیٰ کی خبروں  کو مسترد کر تے ہوئے اس ٹوئٹ کا  سکرین شاٹ شیئر کیا جس پر ’جعلی‘ لکھا تھا اور کہا کہ معذرت کے ساتھ،  اس شخص نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے، حقیقت کا نہیں۔ 

  یہ تنازع دراصل سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سانگھڑا کی حالیہ گرفتاری سے جڑا ہوا ہے، جمعرات کو لاہور کی ایک عدالت نے جن کا ریمانڈ مزید بڑھا دیا ہے۔